نہم آرٹس و سائنس کے طلبا کیلئے ریاضی کی ایک ہی کتاب متعارف

0
4

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،نہم آرٹس و سائنس کے طلبا کیلئے ریاضی کی ایک ہی کتاب متعارف،نہم آرٹس و سائنس گروپ کے طلباو طالبات کیلئے ریاضی کی ایک ہی کتاب متعارف کروا دی گئی ہے۔
اب نویں جماعت میں آرٹس گروپ کے طلبا بھی میتھ کی وہی کتاب پڑھیں گے ،جو سائنس گروپ کے طلبا پڑھیں گے۔
اس حوالے سے پنجاب ایجوکیشن ،کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نہم جماعت میں ریاضی کی ایک ہی کتاب پڑھنے کے حوالے سے پیکٹا نے بھی تمام سکولوں کو ہدایات جاری کردی ہیں، جبکہ نہم آرٹس گروپ جنرل سائنس کی کتاب ختم کردی گئی ہے۔
پیکٹا ذرائع کےمطابق نویں جماعت میں جنرل میتھ پڑھانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔
ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ قبل ازیں آرٹس گروپ کے طلبا کیلئے ریاضی کا نصاب مختصر اور آسان رکھا گیا تھا۔

Leave a reply