نیاقرض پروگرام:آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ گیا

0
13

نئےقرض پروگرام کےمذاکرات کےلئے بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف)وفدپاکستان پہنچ گیا۔
ذرائع کےمطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان قرض پروگرام پرجائزہ مذاکرات کےلئےآئی ایم ایف کا9رکنی وفدناتھن پورٹرکی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا،پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات2ہفتےتک جاری رہیں گے۔
ذرائع کاکہناہےکہ آئی ایم ایف وفدکی قیادت ناتھن پورٹراورپاکستان وفدکی قیادت وزیرخزانہ کریں گے،حکومت کی قرض پروگرام اورکلائمٹ فنانسنگ پرمذاکرات کی تیاریاں مکمل ہیں،مذاکرات سےپہلےآئی ایم ایف وفدکےساتھ وزارت خزانہ میں تعارفی سیشن ہوگا۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف وفدپہلےمرحلےمیں تکنیکی سطح کےمذاکرات کرے گا ،دوسرےمرحلےمیں پالیسی لیول کےمذاکرات ہوں گے،آئی ایم ایف وفد پاورڈویژن اورنیپراحکام سےبھی مذاکرات کرےگا،پاکستان 7ارب ڈالر قرض پروگرام کی شرائط پرعملدرآمدکی رپورٹ پیش کرےگا۔

Leave a reply