نیلم ویلی :چار کوہ پیماؤں نے چوٹی لال بتی سر کرلی

0
81

جنت نظیر آزاد کشمیر کی نیلم ویلی میں حوصلے اور ہمت کی نئی داستان ۔

چار نوجوان کوہ پیماؤں نے بلند ترین چوٹی لال بتی سر کرلی۔ چوٹی سر کرنیوالوں میں ایک خاتون کوہ پیماہ بھی شامل ہے۔  آزاد کشمیرکے علاقے نیلم ویلی میں چار نوجوان کوہ پیماؤں نے سطح سمندر سے 16 ہزار بلند پہاڑی سلسلے کی چوٹی لال بتی کو سر کرلیا۔

چوٹی لال بتی سر کرنے کیلئے پانچ رکنی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے مشن کا آغاز کیا ، تاہم کوہ پیما محمد علی 4 ہزار 2سو میٹر کی بلندی پر پہنچ کر طبیعت بگڑ جانے کے باعث واپس لوٹ آئے، جبکہ ندا علی، محمد حسن، محمد آصف اور رئیس انقلابی نے چوٹی سر کر کے مشن مکمل کیا۔

Leave a reply