
نیویارک میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سےپولیس افسرسمیت5افرادہلاک ہوگئےجبکہ واقعہ کےبعدحملہ آورنےخودکوگولی مارکرخودکشی کرلی۔
امریکی میڈیا کےمطابق نیویارک میں مڈٹاؤن مین ہٹن میں فائرنگ کاواقعہ پیش آیا ، جس میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے پولیس افسر دیدار الاسلام سمیت 5 افراد کو ہلاک کر دیا۔ حملہ آورنےبعدمیں خودکوبھی گولی مارلی ۔
امریکی میڈیاکےمطابق مرنےوالےپولیس افسرکی شناخت دیدارالاسلام کےنام سےہوئی۔
عینی شاہدین کےمطابق ایک شخص بندوق لےکرعمارت میں داخل ہواتھا، یہ 634 فٹ بلند عمارت پارک ایونیو پر واقع ہے اور اس میں نیشنل فٹ بال لیگ اور بلیک اسٹون کے کارپوریٹ دفاتر بھی ہیں۔اس عمارت کی سکیورٹی غیرمعمولی طور پر زیادہ ہوتی ہے۔
پولیس کمشنرکاکہناہےکہ لوگوں پرفائرنگ کرنےوالاشخص تنہاتھا۔
حکام نے حملہ آور کی شناخت شین تامورا کے نام سے کی اور بتایا کہ وہ تنہا حملہ آور تھا۔ وہ رائفل لے کر عمارت کی لابی میں داخل ہوا جہاں پولیس اہلکار سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بعد میں مسلح شخص 33 ویں فلور پر بھاگ گیا۔
حملہ آور کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ 27 برس کا لاس ویگاس کا رہائشی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ملزم کا مجرمانہ پس منظر نہیں تھا۔ وہ ہوائی میں پیدا ہوا اور نیواڈا منتقل ہوگیا تھا۔ اس کے پاس ہینڈگن کا لائسنس تھا اور پرائیویٹ تفتیش کار کا بھی لائسنس تھا جس کی مدت ختم ہوچکی تھی۔
ترکیہ میں قیامت خیززلزلہ:متعددعمارتیں مہندم
اگست 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔