نیویارک میں پاک بھارت میچ کیلئے اسٹیڈیم کی تعمیر آخری مراحل میں داخل
نیویارک:(پاکستان ٹوڈے) نیویارک کے نساو کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 9 جون کو آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ شیڈول ہے۔
ایونٹ کے آغاز میں 60 روز باقی ہیں اور کرکٹ کے اس سب سے بڑے ایونٹ کے اضافی ٹکٹوں کی فروخت جمعرات 4 اپریل کو صبح 10 بجے شروع ہوگی۔ شائقین اب نیو یارک کے ناساو کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 6میچوں کے لیے اضافی محدود ٹکٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
اسٹیڈیم میں بھارت کے تمام گروپ میچز کھیلے جائیں گے جب کہ میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو ہوگا۔
آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے کا کہنا ہے کہ خوشی ہے تعمیراتی کام منصوبے کے مطابق چل رہا ہے، نساو کرکٹ اسٹیڈیم میں ایکشن شروع ہونے میں 2 ماہ سے بھی کم وقت ہے۔
آئی سی سی نے اسٹیڈیم کی تازہ ترین ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایسٹ اور ویسٹ اسٹینڈز مکمل ہونے کے قریب ہیں جب کہ نارتھ اور ساؤتھ اینڈز پر پریمیئم ہاسپٹیلیٹی اور میڈیا پویلینز کی تعمیر جاری ہے، اسٹیڈیم میں 24 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
سہ فریقی سیریز،حکومت نےبڑافیصلہ کرلیا
فروری 3, 2025چیمپئنزٹرافی کےفزیکل ٹکٹس کی فروخت کاآغازآج سےہوگا
فروری 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ججزتعیناتی رولزمیں ترامیم سے متعلق جوڈیشل کمیشن کااجلاس
ستمبر 13, 2024 -
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
مارچ 11, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔