نیو مری پتریاٹہ کیبل کار اور چیئر لفٹ 18 مارچ تا عید الفطر تک بندکرنے کا اعلان

0
40

نیومری جانیوالے سیاحوں کیلئے اہم خبر،پتریاٹہ کیبل کار اور چیئر لفٹ سالانہ مرمتی کاموں کیلئے بند کردی گئی۔ نیومری پتریاٹہ کیبل کار اور چیئر لفٹ 18 مارچ سے عید الفطر تک بند رہے گی۔
مری انتظامیہ نے پیٹریاٹہ کیبل کار اور چیئر لفٹ سالانہ مرمت کے باعث بند کیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پتریاٹہ کیبل کار اور چیئر لفٹ سالانہ مرمت کے بعد عیدالفطر کے دوسرے دن آپریشنل کردیا جائے گا۔پتریاٹہ جسے نیو مری بھی پکارا جاتا ہے، ملکہ کوہسار مری سے تقریباً 15 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ملکہ کوہسار کا یہ سیاحتی مقام اپنے فطری حسن اور قدرتی خوبصورتی سے مالا مال نظاروں کی وجہ سے سیاحوں کی خاص توجہ کا مرکز ہے۔
نیو مری پتریاٹہ اپنی چیئرلفٹ کے حوالے سے بھی سیاحوں میں مقبول ہے۔پتریاٹہ کی چیئر لفٹ کا شمار دنیا کی جدید ترین چیئر لفٹس میں ہوتا ہے اور اس چیئر لفٹ کا کُل فاصلہ 7 کلومیٹر ہے اور گلہرہ گلی سے شروع ہونے والے اس چیرلفٹ کا سفر اپنے اندر ایک دلکشی لیے ہوئے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملکہ کوہسار مری آنیوالے ملکی و غیر ملکی سیاح پتریاٹہ کا رخ ضرور کرتے ہیں۔ اس چیئر لفٹ کا سنسنی خیز سفر زندگی کے یادگار اور خوشگوار تجربات میں سے ایک ہے۔

Leave a reply