نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان

0
29

پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کب آپریشنل ہوگا؟حکومت نےنیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان کر دیا۔
سول ایوی ایشن نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کورواں ماہ کی بیس تاریخ کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹم جاری کردیا۔
ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ سٹیٹ آف آرٹ کا شاہکارنیو گوادرانٹرنیشنل ائیرپورٹ20جنوری سے پروازوں کیلئے دستیاب ہوگا۔سی اے اے نے نوٹم میں تمام ائیرلائنز کو آگاہ کردیا ہے ۔نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حوالے سے یہ باضابطہ طور پہلا تحریری نوٹیفیکیشن ہے ۔ابتدائی طور پر قومی ائیر لائن پی آئی اے پروا ز یں چلاکر نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کیا جائے گا ۔
ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی ائیرلائنز نے بھی نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازیں چلانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، تاہم ابتدائی طور پر قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پروازیں چلا کر نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کیا جائے گا ۔

Leave a reply