ن لیگ نے بڑے عہدے خاندان میں رکھ لیے؟

0
99

ن لیگ نے بڑے عہدے خاندان میں رکھ لیے؟

عام انتخابات 2024 میں کئی پارٹیوں نے بہت کچھ کھو دیا ، لیکن اس کے کچھ پارٹیوں کافی کچھ حاصل کیا ، سندھ میں حکومت کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی وفاق میں بھی آئینی عہدے لینے کی طرف گامزن ہے ، نئی حکومت میں آصف زرداری صدر مملکت کے منصب پر فائز ہوں گے،بلوچستان کی وزارت اعلیٰ بھی پی پی کے دائرہ ہدف میں ہے اور سرفراز بگٹی نے صوبے کی صورتحال پر سی ای سی میں بریفنگ دی۔مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایوان صدر کے نئے مکیں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری ہوں گے جو دوسری مرتبہ اس منصب پر فائز ہوں گے۔
منتاج
ذرائع کے مطابق اس بارے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی ملاقاتوں کے درمیان یہ بات طے ہوچکی ہے کہ وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کے نمائندے اور مسلم لیگ (ن) صدارت کیلئے پیپلز پارٹی کے نمائندے کی حمایت کریں گے جس کے بعد اگر صورتحال میں کوئی غیرمتوقع تبدیلی نہیں آتی تو آئندہ حکومت میں ملک کے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔
منٹاج
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے منظرعام پر آنے والے فیصلوں کے بعد مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چیف آرگنائزر مریم نواز کو وزارت اعلیٰ پنجاب کے منصب پر نامزد کرنے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

Leave a reply