واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ نے سٹی بینک کے حکام سےملاقات

0
88

پاکستان ٹوڈے: واشنگٹن میں وزیر خزانہ نے بینک حکام کو مثبت معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی، انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے بارے بھی آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے، پاکستان نے کامیابی سے یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی کر دی ہے، حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ایک بڑے اور توسیعی پروگرام پر بات کر رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے برطانوی وزیر مملکت برائے ترقی اینڈریو مچل سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے تعلیم، صحت اور مالیاتی شعبوں میں طویل المدتی شراکت داری پر زور دیا اور برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کو پاکستان میں بینک کے قابل منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

وزیر خزانہ نے حالیہ دورہ سعودی عرب اور سعودی وفد کی آمد کے بارے میں بریفنگ دی، ملاقات میں جاری منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں کراچی سے چمن تک این 45 کی تعمیر اور دیامیر بھاشا ڈیم کی فنڈنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کیلئے قابل عمل منصوبے پیش کرے گا۔

 گول میز کانفرنس

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی بینک کی گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کی، گول میز کانفرنس میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے مستحکم معاشی اشاریوں پر روشنی ڈالی۔

کانفرنس میں وزیر خزانہ نے مہنگائی میں کمی، مستحکم کرنسی، زرعی شعبے کی مضبوط نمو سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

کانفرنس میں نجکاری پروگرام کے حوالے سے حکومت کی اہم ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ کانفرنس میں ٹیکسیشن، توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر حکومتی ترجیحات پر بھی گفتگو ہوئی۔

 

 

Leave a reply