والدکی وفات کےبعدمتعلقہ بیٹی کوپنشن نہ دینےوالاامتیازی سرکلرکالعدم قرار

سپریم کورٹ نےوالدکی وفات کے بعد متعلقہ بیٹی کوپنشن نہ دینےوالاامتیازی سرکلرکالعدم قراردےدیا۔
سپریم کورٹ نےمتعلقہ بیٹی کوپنشن دینےسےمتعلق جسٹس عائشہ ملک کا دس صفحات کافیصلہ جاری کردیا۔
سپریم کورٹ کےفیصلے میں لکھاگیاکہ بیٹی کی پنشن شادی کی حیثیت پرنہیں بلکہ حق کی بنیادپردی جائےگی،بیٹی کی پنشن کےلئےطلاق کاوقت یعنی والدکی وفات سے پہلےیابعدمیں غیرمتعلقہ ہے،پنشن سرکاری ملازم کاقانونی حق ہے،خیرات نہیں، پنشن کاحق اہل خانہ کومنتقل ہوتاہےجس میں تاخیرجرم ہے،خواتین کی پنشن کا انحصار صرف مالی ضرورت پرہوناچاہیے،شادی کی حیثیت پرنہیں۔
فیصلے میں مزیدکہاگیاکہ والدکی وفات کےبعدمتعلقہ بیٹی کوپنشن نہ دینےوالا امتیازی سرکلرعدالت نے کالعدم قراردیتےہوئے،سندھ حکومت کا2022کاامتیازی سلوک والاسرکلرغیرقانونی اورغیرآئینی ہے،عالمی معاہدوں پردستخط کےباوجودمنفی مساوات میں پاکستان کی بدترین رینکنگ افسوسناک ہے،پنشن خیرات یابخشش نہیں بلکہ آئینی اورقانونی حق ہے،بیٹی کیلئےپنشن کوشادی کی حیثیت سےمشروط کرناآئین کی خلاف ورزی ہے۔
فیصلےمیں کہاگیاکہ بیٹی کیلئےپنشن کوشادی کی حیثیت سےمشروط کرناآرٹیکل 9،14،25،27کےمنافی ہے،سرکلرقانون کی تشریح نہیں بلکہ اس میں غیرقانونی شرط شامل کررہاہے،پنشن کاحق بنیادی آئینی حق ہے،سرکاری تاخیرجرم کے زمرےمیں آتی ہے،عورتوں کومالی طورپرخودمختارتصورنہ کرناآئینی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
پاکستان کاخواتین کی برابری میں عالمی درجہ 148میں سے 148ہے،جس پرسپریم کورٹ نےاظہارافسوس کیا۔
واضح رہےکہ درخواست گزارفاطمہ نےوالدکی پنشن دوبارہ شروع کرنےکی درخواست دی تھی،جس پر سندھ ہائیکورٹ کےلاڑکانہ بینچ نےدرخواست گزار فاطمہ کی پنشن کی منظوری دی،سندھ ہائیکورٹ کے فیصلہ کےخلاف سندھ حکومت نےسپریم کورٹ سےرجوع کیاتھا۔
سندھ حکومت کامؤقف تھاکہ پنشن صرف ایسی بیٹی کومل سکتی ہےجووالدکی وفات کےوقت طلاق یافتہ ہو،سپریم کورٹ نےسندھ حکومت کی اپیل مستردکرتےہوئے سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ برقراررکھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔