واٹس ایپ صارفین کیلئے کس فیچر میں تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟

0
107

واٹس ایپ صارفین کیلئے اپنے کس اہم فیچر میں تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے پلیٹ فارم پر سپیم کو کم کرنے کی غرض سے انفرادی اور کاروباری صارفین کیلئے براڈکاسٹ میسجز کی تعداد کو محدود کرنے کا اعلان کر دیا۔
میٹا کی ملکیت واٹس ایپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں کمپنی انفرادی براڈکاسٹ میسجز کو محدود کرنے کے حوالے سے آزمائش کا آغاز کرے گی، تاہم حدود قائم کرنے کے بعد پلیٹ فارم براڈکاسٹ کی تعداد پر ماہانہ حد عائد کرے گا۔
واٹس ایپ کے مطابق اس اہم فیچر کی آزمائش کے دوران یہ تعداد بدلتی رہے گی، لیکن میٹا کی جانب سے دی جایو الی ایک مثال کے مطابق ہر مہینے یہ تعداد 30 میسجز کی ہوگی۔
میٹا کا کہنا ہے کہ اگر انفرادی صارفین زیادہ لوگوں کو مزید پیغامات بھیجنا چاہتے ہیں تو وہ سٹیٹس اپ ڈیٹس یا چینلز کا فیچر استعمال کر سکتے ہیں۔

Leave a reply