
واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم خبر،واٹس ایپ میں آخرکار اشتہارات دکھانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔
واٹس ایپ کی جانب سے سٹیٹس اپ ڈیٹس اور پروموٹیڈ چینلز میں اشتہارات دکھانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ میٹا کی جانب سے جون 2025 میں واٹس ایپ میں اشتہارات کو لانے کا اعلان کیا گیا تھا اوراب میسجنگ ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں محدود صارفین کو اشتہارات دکھانے شروع کیے گئے ہیں۔ اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں مخصوص صارفین سٹیٹس اپ ڈیٹس میں اشتہارات دیکھ رہے ہیں، جن پر واضح طور پر سپانسر پوسٹس لکھا ہوتا ہے۔ یوں تو میٹا نے وعدہ کیا ہے کہ ذاتی چیٹس میں اشتہارات کا اضافہ نہیں کیا جائے گا ،مگر اس اپ ڈیٹ کے بعد اب واٹس ایپ بھی انسٹا گرام اور فیس بک کی طرح اشتہارات دکھانے والی سروس بن گئی ہے۔
ذہن نشین رہے کہ میٹا کمپنی کا نام اُس وقت فیس بک تھا،جب واٹس ایپ نے 2014 میں 19 ارب ڈالرز میں خریدا تھا اور اب 11 سال بعد اشتہارات کو اس میسجنگ پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اشتہارات کے میکنزم کیلئے مختلف عناصر جیسے ملک یا شہر، زبان اور چینلز جن کو صارفین فالو کر رہے ہوں گے کو مدنظر رکھا جائے گا، جبکہ ان اشتہارات کے ڈیٹا کو بھی مدنظر رکھا جائے گا، جن پر صارفین کی جانب سے ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔البتہ کمپنی کا کہنا ہے کہ صارف کے شناختی ڈیٹا جیسے فون نمبرز، میسجز، کالز اور گروپس کو اشتہارات دکھانے کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔
زمین کے گھومنے کی رفتار میں تیزی، دن مزید چھوٹے ہوگئے
جولائی 21, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔