پاکستان ٹوڈے: واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری۔ انسٹنٹ میسجنگ ایپ میں چیٹس کیلئے ایک دلچسپ فیچر متعارف۔
واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے، جو صارفین کیلئے چیٹ کے تجربے کو بدل دے گا۔میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں ڈیفالٹ چیٹ تھیم نامی فیچر کو متعارف کرانے کیلئے آزمائش کی جا رہی ہے۔ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ کے آئی او ایس بیٹاورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین ایپ میں ایک ڈیفالٹ تھیم کو سیٹ کرنے کے ساتھ ایپ کے چیٹ ببلز کے کلرز(رنگ) بھی تبدیل کر سکیں گے۔ اس فیچر کے تحت صارفین کو ڈیفالٹ چیٹ تھیم کیلئے 5 مختلف رنگوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ یہ فیچر ایپ کی سیٹنگز مینیو میں موجود ہوگا اور وہاں گرین تھیم کے ساتھ ساتھ بلیو، گرے، ریڈ اور پرپل رنگوں میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو میسجنگ کیلئے زیادہ بہتر تجربہ فراہم کیا جا رہا ہے۔جب صارف کی جانب سے کسی تھیم کا انتخاب کیا جائے گا تو چیٹ وال پیپر اور ببل کلر اس کے مطابق تبدیل ہو جائیں گے۔
ملک بھرمیں انٹرنیٹ سپیڈبڑھانےکی جانب پیشرفت
دسمبر 24, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مصنوعی ذہانت کو قابو کرنے سے متعلق کوئی شواہد نہیں، تحقیق
فروری 15, 2024 -
پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
جون 7, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔