
واٹس ایپ نے لاکھوں اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردئیے۔ یہ کون سے اکاؤنٹس تھے؟تفصیلات سامنےآ گئیں۔
دنیا بھر میں پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے 2025 کے پہلے 6 ماہ کے دوران دنیا بھر میں فراڈ اور جعل سازی کے 68 لاکھ اکاؤنٹس حذف کردیے۔
کمپنی کے مطابق منظم جرائم پیشہ گروہ یہ اکاؤنٹس چلاتے تھے اور مختلف ممالک میں لوگوں کیساتھ فراڈ میں ملوث تھے۔
میٹا کے مطابق یہ جعلی اکاؤنٹس زیادہ تر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک جیسے میانمار، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں سرگرم سکیم سینٹرز سے منسلک تھے۔میٹا نے اس اعلان کے ساتھ واٹس ایپ پر نئی حفاظتی خصوصیات بھی متعارف کروائی ہیں، جیسے کہ جب کوئی نامعلوم شخص کسی صارف کو گروپ چیٹ میں شامل کرے تو اسے فوری الرٹ نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔
کمپنی کے مطابق یہ اقدامات اس بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کیلئے ہیں، جس میں جعل ساز واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ہائی جیک کرتے یا گروپ چیٹس میں جعلی سرمایہ کاری سکیموں کی تشہیر کرتے ہیں۔
میٹا نے انکشاف کیا ہےکہ کچھ سکیمرز نے مصنوعی ذہانت کے ٹولز کا استعمال کر کے بیوقوف بنانیوالے پیغامات تیار کیے، لہٰذاصارفین کو خبردار اور ہوشیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اقوام متحدہ میں پاکستانی قرارداد منظور:اسلاموفوبیا
مارچ 16, 2024 -
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت میں پہلا اجلاس
مارچ 9, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔