پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کل سے ایبٹ آباد اور راولپنڈی میں شروع ہوگا۔
پاکستان ٹوڈے: 50 اوورز کے اس ٹورنامنٹ میں سات ڈپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ بدھ کے روز راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہورہا ہے جس کا فائنل 12 مئی کو کھیلا جائے گا۔ 50 اوورز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں سات ڈپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سوئی ناردن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ( ایس این جی پی ایل ) ۔ پی ٹی وی ۔اسٹیٹ بینک۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن۔ کے آر ایل اور غنی گلاس شامل ہیں۔
ایس این جی پی ایل کی ٹیم جس نے اس سیزن میں چار روزہ فرسٹ کلاس پریذیڈنٹ ٹرافی جیت رکھی ہے اس سیزن کا اختتام ایک اور ٹرافی کے ساتھ کرنے کی کوشش کرے گی۔
ٹورنامنٹ میں شریک سات ٹیمیں سنگل راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت مقابلہ کریں گی۔ 21 لیگ میچوں کے بعد چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ لیگ میچز شعیب اختر اسٹیڈیم ، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔ سیمی فائنلز اور فائنل کے مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واپڈا کی قیادت احمد شہزاد کریں گے۔ عثمان صلاح الدین اسٹیٹ بینک کی قیادت کریں گے ۔کے آر ایل کے کپتان روحیل نذیر ہونگے ۔غنی گلاس کی ٹیم معیز غنی کی قیادت میں کھیلے گی۔ محمد حریرہ ہائر ایجوکیشن کی قیادت کریں گے۔ پی ٹی وی کے کپتان شامل حسین اور ایس این جی پی ایل کے کپتان سعود شکیل ہیں۔
ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر پچیس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ پندرہ لاکھ روپے کا چیک ملے گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز کے ڈائریکٹر عبداللہ خرم نیازی کا کہنا ہے کہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد یہ ون ڈے ٹورنامنٹ ، ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی واپسی اور بحالی کے ضمن میں ایک مثبت قدم ہے۔ جس کا ہر کسی کو خیرمقدم کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی واپسی پی سی بی کے چیئرمین کی ملک بھر میں ڈومیسٹک کرکٹ کو دوبارہ متحرک کرنے کی پالیسی کے مطابق ہے جس سے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے زیادہ مواقع اور نئے ٹیلنٹ کے ابھرنے کے زیادہ امکانات ہوں گے۔
بدھ کے میچوں کا شیڈول۔
ایس این جی پی ایل بمقابلہ غنی گلاس راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ۔
پی ٹی وی بمقابلہ اسٹیٹ بینک ۔ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم۔
کے آر ایل بمقابلہ واپڈا شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی۔
جمعہ کے میچوں کا شیڈول ۔
واپڈا بمقابلہ غنی گلاس۔ شعیب اختر اسٹیڈیم ۔
کے آر ایل بمقابلہ پی ٹی وی۔ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم۔
اسٹیٹ بینک بمقابلہ ہائر ایجوکیشن کمیش، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم۔
ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی:بھارت نےپاکستان کوشکست دیدی
ستمبر 14, 2024چیمپئنز ون ڈے کپ:مارخورز نے پینتھرز کوشکست دیدی
ستمبر 13, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔