واٹس ایپ نے میک صارفین کیلئے نئے فلٹرز متعارف کرا دیے

ایپل میک کےصارفین کیلئے خوشخبری، واٹس ایپ نے میک صارفین کیلئے چیٹ آرگنائزیشن کو مزید آسان بنانے کیلئے نئے فلٹرز متعارف کروا دئیے۔
اس فیچر کی بدولت اب صارفین اپنے چیٹس کو مختلف زمروں میں فوراً دیکھ سکیں گے۔ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے میک صارفی کیلئے چیٹ کے 3 نئے فلٹرز شامل کیے ہیں۔جن میں پہلا فلٹرنہ پڑھی گئی چیٹس کے متعلق ہے، اس فلٹر پر کلک کرنے سے صرف وہ چیٹس نظر آئیں گی، جنہیں ابھی تک نہیں کھولا گیا، اس طرح صارفین اہم پیغامات فوری طور پر تلاش کرسکیں گے۔
دوسرا فلٹرفیورٹ چیٹس کا ہے،اس فلٹر کی مدد سے صارفین اپنے اہم کانٹیکٹس کو فیورٹ بنا سکیں گے، تاکہ ان کی چیٹس ہمیشہ الگ نظر آئیں۔تیسرا فلٹرگروپ چیٹس کا ہے، یہ فلٹر تمام گروپ چیٹس کو ایک جگہ جمع کرے گا، تاکہ صارفین کو گروپ گفتگو تلاش کرنے میں دشواری نہ ہو۔
ماہرین کے مطابق پہلے یہ فیچرز آئی فون پر ٹیسٹ کئے گئے اور اب میک صارفین کیلئے متعارف کروائیے گئے ہیں،فی الحال یہ فلٹرز صرف چند صارفین کو دستیاب ہیں۔
میٹا کمپنی کے مطابق واٹس ایپ میں آنیوالے دنوں میں اسے مزید صارفین تک پہنچا دیا جائے گا۔