واٹس ایپ چیٹ میموری فیچر کب لانچ کیا جائے گا؟

0
62

واٹس ایپ چیٹ میموری فیچر کب لانچ کیا جائے گا؟واٹس ایپ اب اپنے صارفین کو ان کی سالگرہ اور دیگر تفصیلات سے بھی آگاہ کرے گا۔
دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ صارفین میں انسٹنٹ چیٹنگ کیلئے مقبول ایپلی کیشن میں میٹا کی طرف سے جلدایک نیا فیچر متعارف کروایا جائے گا، جو مصنوعی ذہانت سے منسلک ہو گا۔ میٹا اے آئی کیلئے اس فیچر کا نام چیٹ میموری رکھا گیا ہے۔اس اقدام کا مقصد صارفین کے چیٹ بوٹ کے ساتھ رابطے کو مزید بہتر بنانا ہے۔
ماہرین کے مطابق واٹس ایپ کی یہ اپڈیٹ فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کیلئے ہوگی اور صرف بیٹا ورژن پر دستیاب ہوگی۔میٹا اے آئی کا چیٹ میموری فیچر خود بخود اُن تمام تفصیلات کو یاد کرے گا، جو صارفین نے واٹس ایپ پر شیئر کی ہوں گی، ان معلومات میں صارفین کے پسند کے کھانے، سالگرہ کی تقریب، منتخب شدہ گفتگو کا طریقہ کار اورمشاغل وغیرہ شامل ہوسکتے ہیں۔
اس سے قبل واٹس ایپ نے وائس چیٹ موڈ کا فیچر متعارف کرویاتھا ۔ اب نیا فیچر چیٹ میموری اس سہولت کو مزید آگے بڑھائے گا۔

Leave a reply