واٹس ایپ نے سال کی سب سے بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا،جو بہت جلد دستیاب ہوگی۔صارفین اب و اٹس ایپ کو فون نمبر شیئر کیے بغیر بھی استعمال کر سکیں گے۔
مقبول ترین انسٹنٹ میسجنگ اپیلی کیشن واٹس ایپ کو دنیا بھر میں 2 ارب سے زیادہ افراد استعمال کرتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے رواں سال واٹس ایپ میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
واٹس ایپ صارفین کی اکثریت اجنبیوں کے ساتھ فون نمبر کو شیئر کرنے میں ہچکچاتی ہے،کیونکہ ان کے فون نمبر کو اشتہارات سمیت مختلف مقاصد کیلئے بغیر اجازت کے استعمال کیا جاسکتا ہے۔صارفین کی اسی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے، جو فون نمبر کے بغیر لوگوں سے رابطہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
ویب بیٹا انفو کے مطابق جب کوئی صارف اپنا یوزر نیم تیار کرلے گا تو اس کا فون نمبر دیگر افراد کی نظروں سے اوجھل ہو جائے گا، جس سے صارفین کی سیکیورٹی زیادہ مضبوط ہوجائے گی۔
رپورٹ کے مطابق ابھی اس فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے ،جب اسے مکمل طور پر متعارف کرایا جائے گا تو یہ فیچر واٹس چیٹ کو مکمل طور پر بدل دے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صارفین اپنے یوزر نیم کو تبدیل بھی کر سکیں گے، جس سے انہیں پروفائل پر زیادہ کنٹرول حاصل ہو گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔