پاکستان ٹوڈے: واٹس ایپ ایک نیا فون ڈائلر متعارف کروانے کیلئے تیار، یہ کس کام آئے گا؟، صارفین جاننے کیلئے بیقرار۔
تفصیلات کے مطابق میٹا کی سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ کا استعمال دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد افراد کرتے ہیں ، کیونکہ میسجنگ کے ساتھ اس میں آڈیو ، ویڈیو کالز کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں اب تک آپ ایسے افراد کو وائس کالز نہیں کر سکتے ،جو آپ کے کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہ ہوں۔
مگر اب لگتا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس خامی کو دور کیا جا رہا ہے۔2023 میں بھی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے، جس کی مدد سے صارفین ایسے افراد کو بھی آسانی سے میسجز بھیج سکیں گے ،جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں نہیں ہوتے۔
اب تک یہ فیچر تو متعارف تو نہیں کرایا گیا، مگر اب واٹس ایپ میں اِن ایپ ڈائلر پر کام کیا جا رہا ہے۔ اس ڈائلر سے صارفین کیلئے فون نمبر محفوظ کیے بغیر لوگوں کو کال کرنا ممکن ہو جائے گا۔ یہ فیچر صارفین کو بہت بڑی سہولت فراہم کرے گا، کیونکہ کسی نمبر کو عارضی طور پر کانٹیکٹس میں ایڈ کرکے فون کرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔
یعنی وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ کانٹیکٹ لسٹ میں ایسے نمبر شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، جن سے ایک یا 2 بار بات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیکھنے میں ضرور آیا ہے، مگر ابھی اس پر کام جاری ہے اور تمام صارفین کیلئے اسے کب تک متعارف کرایا جا سکتا ہے؟اس بارے معلومات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے واٹس ایپ میسجنگ ایپ کے ساتھ کالنگ سروس میں بھی انقلابی تبدیل آئے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
توشہ خانہ ٹوکیس:ملزمان پرفردجرم کی کارروائی ایک بارپھرموخر
اکتوبر 8, 2024 -
کراچی میں آج اتوار کو موسم کیسا رہے گا؟
اپریل 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔