ورلڈاسنوکرچیمپئن شپ:ایرانی کھلاڑی کوشکست ،پاکستانی محمدآصف نے فائنل جیت لیا

0
24

انٹرنیشنل بلیئرڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) کے ورلڈاسنوکرچیمپئن شپ کےفائنل میں پاکستان کے محمد آصف نے ایرانی حریف علی گھراہگوزلو کو شکست دےکرتیسری مرتبہ فتح اپنےنام کرلی۔

کھیلوں کےمیدان سےپاکستان کےلئے اچھی خبرآگئی، قطر کے شہر دوحہ میں ہونےوالے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کےایونٹ میں پاکستان نےایک مرتبہ پھرمیدان مارلیا۔ پاکستانی کھلاڑی محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی حریف علی گھراہگوزلو کو شکست دی۔بیسٹ آف نائن پر مشتمل فریمز کے فائنل میں محمد آصف نے ایرانی کیوئسٹ کے خلاف 5-3 سے فتح اپنےنام کی۔
محمد آصف نے تیسری مرتبہ آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر کا فائنل جیتا ہے،اس سے قبل 2012 اور 2019 میں ورلڈ اسنوکر فائنل جیت چکے ہیں۔آصف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے تین فائنل کھیلنے والے تیسرے پلیئر ہیں۔

Leave a reply