ورلڈبلائنڈکرکٹ کونسل نےویمنزبلائنڈکرکٹ ورلڈکپ کاشیڈول جاری کردیا

ورلڈبلائنڈکرکٹ کونسل نے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کاشیڈول جاری کردیا ،پاکستان کےمیچزسری لنکا میں کھیلےجائیں گے۔
ویمنزبلائنڈکرکٹ ورلڈکپ کافائنل بھارت کےبجائےسری لنکامیں کھیلا جائے گا،بھارت اپنےملک میں ویمنز بلائنڈورلڈکپ کے9میچزکی میزبانی کرے گا ،پہلےویمنزبلائنڈکرکٹ ورلڈکپ کے15میچزکولمبوسری لنکامیں ہوں گے۔
ورلڈکپ کاافتتاحی میچ بھارت اورنیپال کےدرمیان کھیلاجائےگا،پاکستان ویمنزبلائنڈٹیم پہلامیچ14نومبر کو سری لنکاکےساتھ کھیلےگی،پاکستان کا دوسرا میچ آسٹریلیا کے خلاف 15 نومبر کوہوگا،پاکستان 16 نومبر کو انگلینڈ سے اور18 نومبر کوبھارت سےٹکرائےگی۔
پاکستان اورنیپال کےدرمیان میچ19نومبرکوشیڈول ہے، پاکستان 20نومبر کو اپناآخری لیگ میچ امریکا کےخلاف کھیلےگا،دونوں سیمی فائنلزاورفائنل سمیت ورلڈکپ کےاہم میچزکولمبومیں ہونگے ،بنگلوراورنئی دہلی میں مجموعی طور پر9 میچزکھیلےجائیں گے۔