ورلڈکپ اور جنوبی افریقہ سیریز،پاکستان ویمنزٹیم کاتربیتی کیمپ 29 اگست سے شروع ہوگا

انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈکپ اور جنوبی افریقہ سیریز کی تیاریاں،پاکستان ویمنزٹیم کاتربیتی کیمپ 29 اگست سےشروع ہوگا۔
جنوبی افریقہ وویمنزکرکٹ ٹیم کادورہ پاکستان اورآئی سی سی وویمنزکرکٹ ورلڈکپ کی تیاریوں کےلئےپاکستان وویمنزکرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کل لاہورمیں رپورٹ کریں گی۔
پاکستان وویمنزکرکٹ ٹیم کاتربیتی کیمپ29اگست سےلاہورمیں شروع ہوگا،ایل سی سی اےگراؤنڈمیں تربیتی کیمپ کےروزانہ دوسیشن ہوں گے،پہلاٹریننگ سیشن10بجےسے12:30بجےاوردوسراسیشن 4بجےسے6:30بجےتک ہوگا۔تربیتی کیمپ11ستمبرتک جاری رہےگا۔
واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےدونوں ایونٹس کےلئے قومی اسکواڈ کااعلان کردیاہےجس میں فاطمہ ثنا (کپتان)، منیبہ علی صدیقی، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ شامل ہیں جبکہ ایمان فاطمہ، نشرا سندھو، نتالیہ پرویز، عمائمہ سہیل ،رامین شمیم بھی ا سکواڈ کا حصہ ہیں۔
صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ بھی قومی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ نان ٹریولنگ ریزروز میں گل فیروزہ، نجيحہ علوی، طوبہ حسن، امِ ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔
یادرہےکہ وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے دو نومبر تک شیڈول ہے۔جبکہ پاکستان ویمنز کے تمام ورلڈ کپ میچز سری لنکاشہرکے کولمبو میں ہوں گے۔