اپوزیشن لیڈرعمرایوب نےکہاہےکہ وزراشرکت نہ کرکے ایوان کوبے توقیر کررہے ہیں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت منعقدہوا۔ڈپٹی سپیکرنےوزراکی عدم شرکت پراظہاربرہمی کیا۔وزراکی غیرحاضری پرحکومتی اور اپوزیشن ارکان بھی پھٹ پڑے اور کہا کہ اگر وزراکے پاس ٹائم نہیں ،ہم یہاں کیوں آتے ہیں ۔
ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نےوزراکی حاضری کےحوالےسےرولنگ دیتےہوئےکہاکہ گزشتہ روزبھی وزراکی غیرحاضری پررولنگ دی تھی،گزشتہ روز وزراکی عدم موجودگی پروزیراعظم کوخط لکھنےکافیصلہ کیاتھا،ایوان میں وزراکی عدم موجودگی غیرسنجیدگی کااظہارہے۔ایسےحالات میں ایوان کیسےچلےگا۔
ڈپٹی سپیکرنےوزراکےنہ آنےپراجلاس ملتوی کرنےکاعندیہ دیتےہوئےکہاکہ آئندہ ہفتےوزرانہیں آتےتوایوان نہیں چلائیں گے۔
اپوزیشن لیڈرعمرایوب کانکتہ اعتراض پرایوان سےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ وزراکی اجلاسوں میں عدم شرکت انتہائی افسوسناک ہے،وزراشرکت نہ کرکے ایوان کوبےتوقیرکررہےہیں۔
یونیورسٹی آف بلوچستان میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
دسمبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مدیحہ امام کےنکاح کامذاق اُڑانےوالوں پراداکارہ برس پڑیں
اکتوبر 26, 2024 -
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی گفتگو
اپریل 23, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔