وزیراعظم سےترکیہ کےسفیرکی ملاقات:دوطرفہ تعاون پراطمینان کااظہار

0
20

وزیراعظم شہباز شریف کےساتھ پاکستان میں ترکیہ کےنئےسفیر عرفان نذیراوعلو نےوزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔دونوں جانب سے تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیاگیا۔
وزیراعظم ہاؤس آمدپروزیراعظم شہبازشریف نےنئے تعینات ہونے والے ترک سفیر نذیراوعلو کا خیرمقدم کیا،پرتپاک استقبال پرترکیہ کےسفیرنےوزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پروزیراعظم شہبازشریف نےکہاکہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
شہبازشریف نےجموں و کشمیر پر ترکیہ کی پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا ، اُن کاکہناتھاکہ پاکستان بھی بنیادی مفادات کے حوالے سے ترکیہ کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، ملاقات میں علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پربھی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےترکیہ صدررجب طیب اردوان کےلئے نیک خواہشات کااظہارکیااورترک صدر کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔
شہبازشریف نےپاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ترکیہ کے سفیر نذیراوعلو نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے مضبوط اور تاریخی رشتوں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنے مکمل عزم اور حمایت کا یقین دلایا۔

Leave a reply