وزیراعظم سے ایئرچیف مارشل کی ملاقات، فضائیہ کے پیشہ وارانہ امورپرتبادلہ خیال کیاگیا

0
3

وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی ہے۔دونوں رہنماؤں نےپاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ملکی دفاع میں پاک فضائیہ کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے قابلِ فخر قرار دیا۔ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ کے جانباز، وطن عزیز کے دفاع میں چٹان کی مانند کھڑے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے طیارے تباہ کرکے نہ صرف کاری ضرب لگائی بلکہ جرات و شجاعت کی نئی مثالیں قائم کیں۔

Leave a reply