وزیراعظم شہبازشریف دورہ سعودی عرب پرروانہ

0
6

وزیراعظم شہبازشریف اعلیٰ سطح وفدکےہمراہ  4روزہ سرکاری دورےپرسعودی عرب روانہ ہوگئے۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف 19سے22مارچ تک سعودی عرب کاسرکاری دورہ کریں گے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈارسمیت وفاقی وزرااوراعلیٰ حکام بھی ہمراہ ہوں گے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی وزیراعظم شہبازشریف کےہمراہ جائیں گی۔
ذرائع کاکہناہےکہ حمزہ شہبازبھی سعودی عرب جانےوالےوفدکاحصہ ہیں،سعودی ولی عہدسےملاقات میں مریم نوازاورحمزہ شہبازبھی شریک ہوں گے،چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیدعاصم منیربھی سعودی عر ب جائیں گے،محمدبن سلمان سے وزیراعظم کی ملاقات میں آرمی چیف بھی موجودہوں گے،دورےکامقصددوطرفہ تعلقات،اقتصادی تعاون کوبڑھانااورسرمایہ کاری کوفروغ دیناہے۔

Leave a reply