وزیراعظم شہبازشریف ایس سی اوسربراہی اجلاس میں شرکت کیلئےچین پہنچ گئے

وزیراعظم شہبازشریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے چین کےشہرتیانجن پہنچ گئے۔
دورےکےدوران وزیراعظم شہبازشریف چین کے صدرشی جن پنگ اوروزیراعظم لی کیانگ سےدوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔اورچین کےممتازکاروباری اداروں کے سربراہان سےبات چیت کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف25ویں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت اورخطاب کریں گے۔اجلاس میں وزیراعظم خطے کےعوام کی ترقی کےفروغ سے متعلق پاکستان کامؤقف پیش کرینگے۔موسمیاتی تبدیلی کےمضراثرات اور نمٹنے کےلئےعملی اقدامات پرروشنی ڈالیں گے،پاکستان کی خطےمیں امن کی کوششوں سےمتعلق آگاہ کریں گے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف وفدکےہمراہ نور خان ائیر بیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوئے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ اورطارق فاطمی بھی اُن کےساتھ روانہ ہوئے۔ وزیراعظم 30 اگست سے 4 ستمبر تک چین کا دورہ کریں گے۔