وزیراعظم شہبازشریف سےایرانی صدر کی ملاقات ،طرفہ تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیا

0
2

وزیراعظم شہبازشریف سےایران کےصدرمسعودپزشکیان کی ملاقات ،دونوں رہنماؤں نےمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی صورتحال کاجائزہ لیا۔
ملاقات ایس سی اورکن ممالک کےسربراہان کونسل کےموقع پرہوئی،نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار،فیلڈمارشل سیدعاصم منیراوروفاقی وزرابھی ملاقات میں موجود تھے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےایران کےساتھ تاریخی اوربرادرانہ تعلقات کیلئے گہرےعزم کااعادہ کیا۔
ملاقات کےدوران مشترکہ تاریخ،ثقافتی ورثےاورعقیدےپرمبنی تعلقات کی مضبوط بنیادوں کواجاگرکیا۔اس موقع پردونوں رہنماؤں نےمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی صورتحال کاجائزہ لیا۔پاکستان اورایران کے تعلقات میں مثبت رفتارپراطمینان کااظہارکیاگیا۔
مسعودپزشکیان نےایران کےلئےپاکستان کی مسلسل حمایت کوسراہا،ایرانی صدر نےدوطر فہ تعاون بڑھانےکےلئےایران کےعزم کااعادہ کیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نےایرانی صدرکےاگست میں دورہ پاکستان کاذکرکیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ایرانی صدرکادورہ تعلقات کومزید بہتر اور مضبوط بنانےمیں مددگار ثابت ہوا۔

Leave a reply