وزیراعظم شہبازشریف سےبین الاقوامی سرمایہ کاروں کےوفدکی ملاقات

0
26

وزیراعظم شہبازشریف سےبین الاقوامی سرمایہ کاروں کےوفدنے ملاقات کی،پاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقع اوراقتصادی صلاحیت پرتبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کےدوران وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد اور امید افزا اقتصادی صلاحیت پرتبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نےپاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پرشکریہ ادا کرتے ہوئےغیرملکی سرمایہ کاروں کوسازگارماحول کےلئےسہولت فراہم کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےہنرمند،باصلاحیت اورنوجوان افرادی قوت،تیزی سےپھیلتی کنزیومرمارکیٹ پرروشنی ڈالی۔انہوں نےعالمی سرمایہ کاری کی منزل کےطورپرملک کےمنفرد منظرنامے کا ذکر کیا۔
گینٹری بیچ نےپاکستان کی بےپناہ اقتصادی صلاحیت کی تعریف کی،وفدنےکان کنی،معدنیات،قابل تجدید توانائی اوربنیادی ڈھانچےکی ترقی میں سرمایہ کاری کےلئے دلچسپی کااظہارکیا۔
وفدنےٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کےمواقع تلاش کرنےمیں دلچسپی سےآگاہ کیا ،وفد نے حکومت کی سرمایہ کاری پالیسیوں کوسراہااورترقی کی رفتارپراعتمادکااظہارکیا۔

Leave a reply