وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ سرکاری دورےپرمتحدہ عرب امارات پہنچ گئے

0
15

وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ سرکاری دورےپراعلیٰ سطحی وفدکےہمراہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہبازشریف اعلیٰ سطحی  وفدکےہمراہ اسلام آبادسےمتحدہ عرب امارات پہنچے، جس میں  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور دیگر سینئر حکام شامل ہیں،شہباز شریف شیخ محمدبن زیدالنہیان کی دعوت پرمتحدہ عرب امارات کادورہ کررہےہیں۔
یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے جو باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔
دورےکے دوران وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں ابوظہبی کے حکمران اور امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ دوطرفہ ملاقات بھی شامل ہے۔ان ملاقاتوں میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، اقتصادی روابط کو گہرا کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا اہم موقع ہے۔یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے موجودہ شعبہ جات میں تعاون کو بڑھانے اور نئے مواقع تلاش کرنے کی مشترکہ خواہش کا مظہر ہے۔

Leave a reply