وزیراعظم شہبازشریف کاقطرکی مکمل حمایت اوریکجہتی کااعادہ

0
4

وزیراعظم شہبازشریف نےپاکستان کی طرف سےقطرکی مکمل حمایت اوریکجہتی کااعادہ کیا۔
قطرکے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت کئی ممالک کے سربراہان نےشرکت کی ۔
ہنگامی عرب اسلامی سربراہ اجلاس کےموقع پروزیراعظم شہبازشریف اور امیرقطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دوطرفہ ملاقات ہوئی جس میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار اورفیلڈمارشل سیدعاصم منیر بھی موجودتھے۔ملاقات کےدوران وزیراعظم نے9ستمبرکودوحہ کےرہائشی علاقےپراسرائیلی حملےکی مذمت کی ،شہبازشریف نےپاکستان کی طرف سےقطرکی مکمل حمایت اوریکجہتی کااعادہ کیا۔
اس موقع پروزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ اسرائیلی حملہ قطرکی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے،دوحہ پراسرائیل کاحملہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،پاکستان اورقطرکےبرادرانہ تعلقات تاریخی ،دیرینہ اورمضبوط بنیادوں پرقائم ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان اورقطرکےتعلقات آنےوالےدنوں میں مزیدمستحکم ہوں گے،مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت کوفوری طورپرروکا جانا چاہیے ،امت مسلمہ کےاتحادکواسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے تناظرمیں نہایت اہمیت حاصل ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےدوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہ اجلاس بلانے کے قطرکے فیصلے کو سراہااورپاکستان نےمشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پرسلامتی کونسل کےہنگامی اجلاس کی درخواست بھی دی۔
امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی نےوزیراعظم کی ہنگامی عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت اور اظہار یکجہتی پرشکریہ اداکیا۔اس موقع پردونوں رہنماؤں نےخطےکی بدلتی صورتحال کےپیش نظرقریبی رابطے میں رہنےپراتفاق کیا۔

Leave a reply