وزیراعظم شہبازشریف کی ترک صدرسےملاقات کامشترکہ اعلامیہ جاری

0
16

وزیراعظم شہبازشریف سے ترک صدررجب طیب اردوان کی ملاقات کامشترکہ اعلامیہ جاری کردیاگیا۔
ترک صدررجب طیب ا ردوان 2روزہ دورہ مکمل کرکےگزشتہ رات واپس چلےگئے۔
مشترکہ اعلامیہ کےمطابق وزیراعظم ہاؤس پہنچنےپرترک صدرکاوزیراعظم شہباز شریف نےپرتپاک استقبال کیا،ترکیہ کےصدرنےاپنےاعزازمیں پیش کئے جانےوالےگارڈآف آنرکامعائنہ کیا،رجب طیب اردوان نےپی اےایف کےلڑاکاطیاروں کافلائی پاسٹ دیکھااوروزیراعظم ہاؤس کےاحاطےمیں پودا لگایا۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ دونوں رہنماؤں کےدرمیان دوطرفہ ملاقات ہوئی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کےعلاقائی اورعالمی امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ،دونوں رہنماؤں نےپاک ترک دوطرفہ تعلقات کےمثبت اندازپراطمینان کااظہارکیا ،تعلقات کوباہمی طورپرفائدہ منداسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کااعادہ کیا ،ترکیہ اورپاکستان ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کاساتواں اجلاس ہوا۔
اعلامیہ میں  مزیدکہاگیاکہ صحت اورآئی ٹی کی دونئی مشترکہ قائمہ کمیٹیوں نےبھی اپنی رپورٹیس پیش کیں،پاک فوج کےسربراہ جنرل عاصم منیرنےبھی ملاقات میں شرکت کی،وزیراعظم نےنتیجہ خیزاقدامات اوربہترکاروباری معاملات کوآسان بنانےکی ضرورت پرزوردیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاخطا ب کرتےہوئے کہناتھاکہ ترکیہ کمپنیاں پاکستان کےمعاشی،تجارتی اورسرمایہ کاری سےفائدہ اٹھائیں،زراعت،توانائی اورکان کنی سمیت دیگرشعبوں میں باہمی فائدہ مندتعاون کیلئےکام کریں۔
اعلامیہ کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نےجموں وکشمیرکےتنازع پرصدر اردوان کےمضبوط،مستقل اوراصولی مؤقف پرشکریہ اداکیا،ترکیہ کےقومی مفادکےبنیادی مسائل پرترکیہ کےلئےپاکستان کی مستقل حمایت کااعادہ کیا ،دونوں رہنماؤں نےاس دوران مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیش رفت پربھی تبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماؤں نےفلسطینی عوام کےساتھ غیرمتزلزیکجہتی کااظہارکیا،دونوں رہنماؤں نےمختلف شعبوں میں24مفاہمت کی یادداشتوں ،تبادلےکامشاہدہ کیا۔

Leave a reply