وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس

0
40

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منعقد ہوا ،ملکی معاشی وسیاسی صورتحال سمیت حالیہ دہشتگردی کےمعاملات بھی زیرغورآئے۔

ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ نےسیکیورٹی فورسزکےجوانوں کی بہادری اورقربانیوں پرخراج تحسین پیش کیا۔
ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال سمیت 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا وفاقی کابینہ نےدہشتگردی کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کیا،وفاقی حکومت نےدہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ نےشدت پسندی کےخاتمےکےلئےضرورت پڑنےپردرکاراضافی فنڈزکی بھی منظوری دی،اجلاس میں رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارش پرکفایت شعاری اقدامات کی منظوری بھی دےدی گئی۔وزارت خزانہ کی سمری پر کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کےمطابق کابینہ کو پی ڈبلیو ڈی کے اسٹاف اور پی ایس ڈی پی منصوبوں کی منتقلی کے امور پر بریفنگ دی گئی۔ بیرون ملک کنونشن ریکوری آف میٹیننس سے متعلق ایجنڈا آئٹم کا بھی جا ئزہ لیا گیا ۔حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی پہلے مرحلے کی سفارشات کابینہ اجلاس میں پیش کی گئیں۔
ذرائع کےمطابق کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 23 اگست کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 اگست کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی گئی۔ وفاقی کابینہ میں ایل ڈی آئی کی پی ٹی اے کو واجب الادا رقم کا معاملہ بھی زیر غور لایا گیا ،پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Leave a reply