وزیراعظم شہبازشریف 2روزہ دورےپربیلاروس پہنچ گئے،ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال

وزیراعظم شہبازشریف دوروزہ سرکاری دورےپربیلاروس پہنچ گئے، وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے شہباز شریف کا پُرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر10سے11اپریل تک بیلاروس کاسرکاری دورہ کرینگے۔اس موقع پرنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
بیلاروس میں موجودپاکستانی سفارتخانےکےحکام نےبھی بیلاروس پہنچنے پر وزیراعظم شہبازشریف کاایئرپورٹ پربھرپوراستقبال کیا۔
ذرائع کےمطابق مسلم لیگ کےصدرمیاں محمدنوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی بیلاروس کےدورےپرروانہ ہوگئےہیں۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، حسن نواز، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی بیلاروس کے لیے روانہ ہوئے ہیں جب کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی بیلاروس جانے والے وفد میں شامل ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔