
وزیراعظم شہباز شریف 12جون کو یو اے ای کا سرکاری دورہ کریں گے، شہبازشریف کا دورہ متحدہ عرب امارات باہمی تعاون کے فروغ میں اہم قرار دیدیاگیا۔
یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے جو باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔
وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد ہوگا جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور دیگر سینئر حکام شامل ہوں گے۔اس دوران وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں ابوظہبی کے حکمران اور امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ دوطرفہ ملاقات بھی شامل ہے۔ان ملاقاتوں میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، اقتصادی روابط کو گہرا کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا اہم موقع ہوگا۔یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے موجودہ شعبہ جات میں تعاون کو بڑھانے اور نئے مواقع تلاش کرنے کی مشترکہ خواہش کا مظہر ہے۔
مون سون کادوسراسپیل،پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا
جولائی 3, 2025اسلام آبادہائیکورٹ کی جون کی ججزکارکردگی رپورٹ جاری
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔