وزیراعظم متحرک:شوگرانڈسٹری میں جعلی ٹریک اینڈٹریس کیخلاف کارروائی کافیصلہ

0
5

وزیراعظم شہبازشریف چینی کی قیمت میں کمی کیلئےمتحرک،حکو مت نے شوگر انڈسٹری میں جعلی ٹریک اینڈٹریس کےخلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نےچینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے خصوصی اجلاس طلب کرلیا،چینی کےشعبےمیں ٹیکس چوروں کیخلاف بڑےایکشن کی تیاری ،ملک میں اکتوبرتک کےلئےچینی کےوسیع ذخائرموجودہیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ فروری تک ملک میں56ملین ٹن گناکرشنگ کیلئے لایا گیا، فروری تک شوگرملز نے53 لاکھ ٹن چینی گنےسےتیارکی،ملک میں چینی کےسابقہ ذخائر9.5لاکھ ٹن ہیں،فروری کےلئے شوگرملز کے پاس چینی کے40سے 45لاکھ ٹن ذخائرہیں۔
ذرائع کےمطابق حکومت نےشوگرانڈسٹری میں جعلی ٹریک اینڈٹریس کیخلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا، جعلی ٹریک اینڈٹریس کاکاروبارکرنیوالوں کےخلاف ایکشن ہوگا،چینی کی بوری کاٹریک اینڈٹریس دوبارہ استعمال کرنےپربھی کارروائی ہوگی،عالمی منڈی میں چینی کی قیمت250روپےکلوکےقریب ہے،خام چینی امپورٹ کرکےچینی تیارکی گئی تولاگت190روپےتک آئےگی۔

Leave a reply