وزیراعظم نےپیپلزپارٹی کیساتھ مذاکرات کیلئےکمیٹی تشکیل دیدی

0
58

وزیراعظم شہبارشریف نےاتحادی جماعت پیپلزپارٹی سےمذاکرات کےلئے کمیٹی تشکیل دےدی۔
ذرائع کےمطابق کمیٹی میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیردفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور احد خان چیمہ شامل،امیر مقام،مشیروزیراعظم رانا ثنااللہ، سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان اوسینئرصوبائی وزیرر مریم اورنگزیب بھی کمیٹی میں شامل جبکہ خواجہ سعد رفیق، جعفر مندوخیل اور بشیر احمد میمن بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کاکہناہےکہ وزیر اعظم شہبازشریف نے کمیٹی کو پیپلز پارٹی کیساتھ مشاورت کی ذمہ داری سونپ دی ،کمیٹی کو مشاورت کے بعد سیاسی تعاون اور مسائل کے حل کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ۔کمیٹی پیپلز پارٹی کیساتھ بات چیت سے آئندہ کے لائحہ عمل طے کرے گی۔

Leave a reply