وزیراعظم کاآئی ایس آئی ہیڈکوارٹرکادورہ،موجودہ ملکی حالات پر بریفنگ دی گئی

وزیراعظم نے سروسز چیفس کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا،جہاں پرشہبازشریف کوملک کےموجودہ حالات پربریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف کےہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، وزیردفاع خواجہ آصف اور سروسز چیفس بھی تھے۔
وزیر اعظم اور ان کے ہمراہ معزز شخصیات نے قومی چوکسی، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور آپریشنل تیاری کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا جاسکے۔
دورےکےدوران وزیراعظم شہبازشریف کوملک کےموجودہ حالات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اورپاکستان کی مشرقی سرحد پر بھارت کے بڑھتے ہوئے جارحانہ اور اشتعال انگیز رویےکے تناظر میں روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں پر خاص زور دیا گیا اور قیادت کو علاقائی سلامتی کی صورتحال اور خطرات کے بدلتے ہوئے تناظر، بشمول روایتی عسکری اقدامات، ہائبرڈ وار فیئر کی حکمت عملیوں اور دہشت گرد پراکسیز سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےادارے کی پیشہ ورانہ مہارت اور اسٹریٹجک فہم کو سراہتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ اور مشکل و متحرک حالات میں قومی سلامتی سے متعلق باخبر فیصلوں میں اس کے کردار کی تعریف کی۔
اس موقع پروزیراعظم کاکہناتھاکہ پاکستان آرمی دنیا کی سب سے زیادہ پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل افواج میں سے ایک ہے۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
سپریم کورٹ کاآئندہ ہفتےکاججزروسٹرجاری
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔