
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کےرہنماؤں کااجلاس ہوا۔
اجلاس میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد پیدا صورتحال پر غور کیاگیا،اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے اس معاملے پر اپنی تجاویز دیں۔ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کے اسرائیلی اقدام کے خلاف قرارداد مذمت منظور کی جاے گی اور فلسطینی عوام سے اظہار یک جہتی کیا جائے گا ۔
ذرائع کےمطابق اتحادیوں نے کل الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری میں تعاون کی بھی یقین دہانی کروا دی ۔ پیپلز پارٹی کے بعض تحفظات کوبھی وزیراعظم نے دور کردیا ،پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست کے جواب میں حکومتی اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی ۔ تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے حکومت جلد بازی کی بجائے اتحادیوں کو ساتھ لیکر آگے بڑھے گی ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بلیو سکائی سوشل ایپ کیا ہے؟ مقبولیت کی وجوہات سامنے آ گئیں
نومبر 20, 2024 -
بادل برسیں گےیاسموگ کاراج رہےگا،محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کردی
نومبر 11, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔