وزیراعظم شہبازشریف کی طبیعت خرابی کےباعث نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کاآج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق ایپکس کمیٹی اجلاس وزیراعظم کی خرابی طبیعت کےباعث ملتوی کیاگیا،اجلاس کی نئی تاریخ اوروقت کاتعین جلدکیاجائےگا۔
ایپکس کمیٹی اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت، وفاقی وزرا، چاروں وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز نے شرکت کرنا تھی۔
اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال سمیت صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی موثر شیئرنگ پر بھی غور کیا جانا تھا۔
اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری کے علاوہ امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جانا تھا جب کہ انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورت حال بھی غور کیا جانا تھا۔
اپیکس کمیٹی اجلاس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لینا تھا جب کہ شرکا کو اینٹلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جانا تھا اور داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جانی تھی۔
واضح ر ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف نےنیشنل ایکشن پلان کےتحت آج ایپکس کمیٹی کااجلاس طلب کیاتھا۔
زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے،بلاول بھٹو
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بابر اعوان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیاسے گفتگو
مارچ 21, 2024 -
گالف کھیلتےہوئے ٹرمپ کےقریب فائرنگ:سابق امریکی صدرمحفوظ رہے
ستمبر 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔