
وزیراعظم شہباز شریف نے نوشکی واقعے میں بے گناہ انسانی جانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ کرلی ہے۔
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور کہا کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کوقرار واقعی سزادی جائیگی، دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
یاد رہے کہ نوشکی کے قریب تفتان جانیوالی بس سے اغوا کیے گئے 9 مسافروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نوشکی کے قریب تفتان جانیوالی بس سے اغوا کیے گئے 9 مسافروں کو قتل کردیا گیا ہے، مقتولین کی لاشیں قومی شاہراہ کے قریبی پہاڑی علاقے میں پل کے نیچے سے ملی ہیں۔
سہیل آفریدی90ووٹ لےکر نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب
اکتوبر 13, 2025توشہ خانہ ٹوکیس:سماعت 14اکتوبرتک ملتوی
اکتوبر 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔