وزیراعلیٰ ان ایکشن:ایم ایس میوہسپتال کوعہدےسےہٹانےکاحکم

0
13

وزیراعلیٰ مریم نوازان ایکشن،ایم ایس میوہسپتال کوعہدےسےفوری ہٹانےکاحکم دےدیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی میوہسپتال آمد،مریضوں نےشکایات کےانبارلگادئیے، مریم نوازشدیدبرہم،میوہسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےایم ایس میوہسپتال کوعہدےسےفوری ہٹانےکاحکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ مخلوق رل رہی ہے،کوئی پوچھنےوالانہیں ،کیااللہ کوجواب نہیں دینا،میوہسپتال کےحالات بہت برےہیں،لوگ ہسپتال میں علاج کی توقع اورامیدلیکرآتےہیں،کس وارڈمیں کیاہورہاہے،ہسپتال انتظامیہ کوعلم ہی نہیں۔
کارڈیالوجی وارڈمیں کیڑےمکوڑےپائےجانےکی شکایت پروزیراعلیٰ نےبرہمی کااظہارکیا،مریم نوازنےرک کرانتظارگاہ اورراستےمیں کھڑے مریضوں اورلواحقین کی شکایات سنیں۔
مریم نوازنےدورےکےدوران ہی میوہسپتال میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ نےمیوہسپتال کےامورکےبارےمیں تفصیلی انکوائری اورتمام ذمہ داروں کی جواب طلبی کی۔مریم نوازنے میڈیسن کےواجبات کی ادائیگی کےلئے فوری اقدامات کاحکم دیا۔

Leave a reply