پاکستان ٹوڈے: رپورٹ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے دی، اسٹریٹ کرائم پر کافی حد تک کنٹرول ہوچکا ہے ، مزید کارروائی جاری ہے ، جنوری میں روزانہ اسٹریٹ کرائم کے 254 مقدمات ہوتے تھے، فروری میں 252 اور مارچ میں 245 کیسز روزانہ رجسٹر ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق مارچ میں اسٹریٹ کرائم کے کیسز کم ہوکر روزانہ 170 تک آگئے، وزیراعلیٰ سندھ کی اسٹریٹ کرائم کے مقدمات کو مزید کم کرنے کی ہدایت، اسٹریٹ کرائم پر مجھے مکمل کنٹرول چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ کی آئی جی سے چوری کا سامان لینے والے کباڑیوں کے خلاف تفصیلات دریافت۔
کراچی میں تین ہزار کباڑی کام کررہے ہیں، آئی جی سندھ کی آگاہی، تین ہزار کباڑیوں میں 354 چوری کے سامان کے کاروبار میں ملوث ہیں، پولیس کی 32 ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو چوری کا سامان خریدنے والے کباڑیوں کے خلاف کام کر رہی ہیں، وزیراعلیٰ کو آگاہی ، چوری کا سامان خریدنے والے کباڑیوں کے خلاف 77 مقدمات درج کرکے گرفتاریاں کی گئی ہیں، کافی کباڑیوں سے چوری کا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ
گاڑیوں کی چوری کی روک تھام یقینی بنائیں، وزیراعلیٰ کی آئی جی کو ہدایت، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ سے سیکیورٹی-4 منصوبے کی تفصیلات لیں، سیکیورٹی-4 منصوبے کیلئے 1.4 ارب روپے جاری کرچکا ہوں، کراچی میں 48 ٹول پلازے ہیں، آئی جی سندھ کی وزیراعلیٰ کو آگاہی۔
40 ٹول پلازوں پر سی سی ٹی وی کیمرا نسصب ہوچکے ہیں، آئی جی سندھ کی رپورٹ، باقی 8 ٹول پلازوں پر سی سی ٹی وی کی تنصیب کا کام جاری ہے، آئندہ ماہ سیکیورٹی-4 منصوبے کا افتتاح کروں گا، جون کے پہلے ہفتے تک تمام ٹول پلازوں پر کیمرا لگ چکے ہونگے، آئی جی سندھ کی وزیراعلیٰ کو آگاہی۔
تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں گنڈاپوراشتہارقرار
نومبر 22, 2024بشریٰ بی بی کےالزام پرسابق آرمی چیف نےردعمل دےدیا
نومبر 22, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔