وزیراعلیٰ سندھ سید کی صدارت میں محکمہ بلدیات کا اجلاس

0
24

سندھ:(پاکستان ٹوڈے) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی ، صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی ناصر شاہ ، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری وزیراعلیٰ سندھ رحیم شیخ شریک 

تفصیلات کے مطابق لوکل کونسلز  کے ملازمین کی تنخواہوں کو تحفظ فراہم کرنا چاہتا ہوں ؛ وزیراعلیٰ سندھ ، وزیراعلیٰ سندھ نے سسٹم اپلیکیشن اینڈ پروڈکٹس (SAP) صوبے بھر میں متعارف کرانے کی ہدایت کردی ۔، SAP سسٹم کے تحت لوکل کونسلز کےملازمین کی تنخواہیں کمپیوٹر کے خود کار سسٹم کے ذریعے منتقل ہوں گی ۔

اگر لوکل کونسلز ملازمین کی پوسٹنگ نہیں ہوتی تو اُس کی تنخواہیں روک دی جاتی ہے ، میں چاہتا ہوں کہ ملازمین کی تنخواہوں کو مکمل تحفظ فراہم کیاجائے، ڈویژنل اجلاسوں میں لوکل باڈیز کے نمائندوں نے اپنی بجٹ بڑھانے کی بات کی ، ہم آئندہ بجٹ میں لوکل کونسلز کے بجٹ میں اضافہ کریں گے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ بلدیات میں کونسلز ملازمین کی ٹرانسفر /پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی، وزیراعلیٰ سندھ نے ایک کونسل کے ملازم کی دوسری کونسل میں تبادلہ پر پابندی عائد کردی، وزیراعلیٰ سندھ نے لوکل کونسلز میں نئی بھرتیوں پر مکمل پابندی عائد کردی۔

جن لوکل کونسلز کو اسٹاف کی شدید کمی کا سامنا ہے وہ اپنے میونسپل فنکشن آئوٹ سورس کریں ، گذشتہ 5 سالوں میں جن کونسلز ملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی گئی ہیں ،وزیرعلیٰ سندھ نے اُن کی تفصیلات طلب کرلی، لوکل کونسلز میں جعلی بھرتیوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ۔

Leave a reply