وزیراعلیٰ مریم نوازنےسب سےبڑاایگریکلچرگریجوایٹ انٹرن شپ پروگرام لانچ کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےپاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا ایگریکلچر گریجوایٹ انٹرن شپ پروگرام لانچ کردیا۔
پروگرام کےتحت ایک ہزار ایگریکلچر گریجوایٹس کو ماہانہ 60ہزار روپے سکالر شپ دیا جائے گا ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایگریکلچر گریجوایٹس طلبا و طالبات میں اپوائنٹمنٹ لیٹر تقسیم کئے۔وزیراعلیٰ نےیونیورسٹی آف ایگریکلچرکے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقاتیں کیں ۔
تقریب سے صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی اور سیکرٹری زراعت افتخار سہو نے بھی خطاب کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طلبہ کے پاس جا کر میرٹ پر سیلیکشن کے بارے میں دریافت کیا، طلبہ نے سیلفیاں بھی بنوائی ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نعت رسول مقبول پیش کرنے والی انیلہ حسین کو اپنی نشست سے اُٹھ کر شاباش دی ۔
اس موقع پرسینیٹرپرویز رشید، وفاقی مشیر رانا ثنااللہ، سینئروزیر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری،معاون خصوصی ذیشان ملک ، طلال چودھری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، عابد شیر علی،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی اور سیکرٹری زراعت، سیکرٹری اطلاعات دیگر حکام بھی موجود تھے۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔