وزیراعلیٰ مریم نوازنےشاہ پورکانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ کاافتتاح کردیا

0
15

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےشاہ پورکانجراں میں ماڈل کیٹل مارکیٹ کاافتتاح کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےشاہ پورکانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ کادورہ کیامریم نوازنے ماڈل کیٹل میں دستیاب سہولتوں کاجائزہ بھی لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کوماڈل کیٹل مارکیٹ پروجیکٹ پربریفنگ دیتےہوئے بتایا گیاکہ منڈی میں 25ہزار بڑے جانوروں اورڈیڑھ لاکھ چھوٹےجانوروں کی گنجائش ہوگی،پہلی مرتبہ جانوروں کےشیڈمیں پنکھےبھی لگائےگئےہیں،بیوپاریوں کے لئے 20 بڑےرہائشی کمرےبھی بنائےگئےہیں،مویشیوں کی لوڈنگ اوران لوڈنگ کےلئےٹرک سینٹربھی موجود ہے۔
سی ای او تاثر احمد نے بتایا کہ لاہور مویشی منڈی شاہ پور کانجراں کی بولی میں رواں سال کروڑوں روپے کا نقصان بھی ہوا، لاہور مویشی منڈی کا سالانہ ٹھیکہ گزشتہ سال کی نسبت کم ہوگیا، لاہور مویشی منڈی شاہ پور کانجراں کے ٹھیکے میں 49 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، گزشتہ سال 1 ارب 99 کروڑ جبکہ اس سال ٹھیکہ کم ہو کر 1 ارب 50 کروڑ روپے میں دیا گیا ہے۔

Leave a reply