وزیراعلیٰ مریم نوازکاانقلابی قدم، سینٹر فار ارلی ایجوکیشن قائم کردیا

0
3

شعبہ تعلیم میں مریم نوازکاایک اور انقلابی قدم، پاکستان کے پہلے اسٹیٹ آف آرٹ ’نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن‘ قائم کردیا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینٹر فار ارلی ایجوکیشن میں انرولمنٹ مہم کا آغاز کردیا ہے، مریم نواز نے پری سکول بیل بجا کر سینٹر آف ایکسی لینس فار’ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن‘ کا باقاعدہ آغاز کیا۔
وزیر اعلیٰ نے نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کی آفیشل یونیفارم کی رونمائی بھی کی۔
وزیراعلیٰ نے کمسن بچوں اور ان کے والدین سے بات چیت کی، والدین نے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سینٹر بنانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو سراہا۔
بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سینٹر جیسا ادارہ پاکستان میں نہیں، جہاں چھوٹے بچوں کو فری تعلیم ملے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے والدین اور بچوں کے ساتھ بیٹھ کر تصاویر بنوائیں۔ مریم نواز نے ہر کلاس روم اور آرٹ اینڈ ڈرائینگ سینٹر کا معائنہ کیا، وزیر اعلیٰ نے جم اور سوئمنگ پول کا بھی جائزہ لیا اور جم اور سوئمنگ پول کے ٹرینرز کو بچوں کی سیفٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مریم نوازنے بچوں کے لیے واش روم کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو صفائی برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے ہر کلاس روم میں جاکر بچوں کو تحائف پیش کیے۔

Leave a reply