وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکاشتکاروں اورزراعت کےفروغ کےلئےتاریخی اقدام،محکمہ زراعت پنجاب اورچینی اےآئی فورس ٹیک کےدرمیان ایم اویوپردستخط ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے دورہ چین کے پہلے روز چینی کمپنی اے آئی فورس ٹیک کے بانی ڈاکٹرہان اور سی ای او سے ملاقات کی اور پنجاب میں جدید زرعی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔
چینی کمپنی پنجاب میں ربوٹک زرعی آلات مینوفیکچرنگ پلانٹ لگا ئےگی۔مریم نواز نےروبوٹک ٹیکنالوجی سےمزیدجدیدترین زرعی آلات کامعائنہ کیا۔
اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ پنجاب میں جدیدٹیکنالوجی کےذریعےکاشتکارکوخوشحال بناناعزم ہے۔
مریم نوازنے جدیدروبوٹک زرعی مشینری مینوفیکچرنگ کےلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی دعوت پراےآئی فورس ٹیک کاوفدپنجاب کادورہ کرےگا۔
واضح رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازگزشتہ روزآٹھ روزہ دورہ چین کےلئے روانہ ہوئی تھیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔