وزیراعلیٰ مریم نوازکی پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کواہم ہدایت

0
16

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کواہم ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کااجلاس منعقدہواجس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹاسستاہونےپرروٹی کےنرخ میں کمی لانےکی ہدایت کی اورمریم نوازنےپرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کوروٹی سستی کرنےکےلئےفوری اقدامات کاحکم دیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے چکن،سبزیوں اوردالوں کےنرخ کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ غریب کابچہ ہفتےمیں ایک دن سستا چکن کھالیتاتھا،چکن مہنگاہواتوغریب ہفتےمیں ایک دن بھی نہیں کھاسکےگا،یہ ہرگزبرداشت نہیں،روٹی کےنرخ تاریخ کی کم ترین سطح پرلائیں گے۔

Leave a reply