(پاکستان ٹوڈے) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا چلڈرن ہسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنا نے کا اعلان ۔
تفصیلات کے مطابق چلڈرن ہسپتال آئی سی یو کے فنڈڑ کے اجرا اور جلد تکمیل کی ہدایت, ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر چلڈرن ہسپتال بنانے اور چلڈرن ہسپتال لاہور, سے لنک کرنے کی تجویز کا جائزہ, صوبائی وزرا کو روزانہ ہسپتال کا وزٹ کرنے کی ہدایت۔
اسلامک (ایڈ) یو کے اوریونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکے درمیان کالج بلاک کے قیام کے لیے ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت, صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق ، وی سی ڈاکٹر مسعود صادق اور چیرمین اسلامک ایڈ محمودالحسن نے ایم او یو پر دستخط کئےوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسلامک ایڈ یو کے اشتراک پر شکریہ ادا کیا, وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈے کئیر سنٹر کا دورہ کیا اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بچوں کو پیار کیا اور پھول پیش کئے، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ڈے کیئر سینٹر کے سٹاف کو بچوں کا بہت خیال رکھنے کی ہدایت، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سٹاف کے ساتھ تصویر بھی بنوائی، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چلڈرن اینڈوکرنالوجی وارڈ کا بھی دورہ کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نومولود بچوں کے وارڈ کا دورہ کیا والدین سے بات چیت، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ننھے بچوں کو پیار کیا ، جلد صحت یابی کی دعائیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی مریض بچوں کے والدین سے ملاقات ، ایم ایس کو مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور ان کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کے والدین سے طبی سہولتوں اورمفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں استفسار کیا۔ ملنے کا بہت شوق تھا،اج بہت خوش ہوں۔ مریض بچے کی والدہ کی وزیر اعلیٰ سے بات چیت، ڈاکٹر اور نرسوں سے بات چیت، انکی تجاویز سنیں ، نئےکالج بلاک میں میڈیکل سٹوڈنٹس کو چلڈرن ہیلتھ سے متعلق تعلیم اور ریسرچ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
عوام کو صحت کی معیاری خدمات کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت پرعزم ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف دور دراز علاقے کے ہسپتالوں میں ڈاکٹر کی کمی پوری کی جائے۔ ایک ایک پیسہ قوم کی امانت ہے، صحت کی سہولتوں پر خرچ کریں گے ۔ ہر ڈسٹرکٹ میں عوام کیلئے بہترین ہسپتال بناناچاہتے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرخواجہ عمران نذیر۔
صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلیمان رفیق، ایم پی اے ثانیہ عاشق،ڈاکٹر عدنان خان ،سیکرٹری ہیلتھ علی جان، سیکرٹری انفارمیشن احمد عزیز تارڑ،وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق،چیئرمین اسلامک ایڈ لندن محمود الحسن اوردیگر حکام بھی موجود تھے
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔